Time 28 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں کل سے یکم جون تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی

کراچی میں کل سے  یکم جون  تک شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی
 کراچی میں کل موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے یکم  جون  تک شہر میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں  آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں کل سے یکم جون کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے تاہم اس دوران تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل  موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، بدھ کو درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری تک رہنےکا امکان ہے، جمعرات کو بھی موسم شدید گرم اور خشک رہ سکتا ہے، پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں آئندہ دنوں درجہ حرارت 42سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔ 

مزید خبریں :