Time 30 مئی ، 2024
دنیا

نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر جہاز کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک

نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر جہاز کے انجن میں گر کر ایک شخص ہلاک
ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا/ فوٹو ای بی اے

نیدرلینڈز ائیرپورٹ پر ایک شخص جہاز کے انجن میں گرکر ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے شیفول ائیرپورٹ پر پیش آیا۔

ائیرپورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ ائیر پورٹ پر کھڑا مسافر جہاز ایمسٹرڈیم سے ڈنمارک کی پرواز بھرنے کو تیار تھا کہ اچانک یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص چلتے ہوئے جہاز کے انجن میں جاگرا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت کو ظاہر کرنے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ائیر پورٹ انتظامیہ نے بتایا کہ یہ ایک مصروف ترین ائیرپورٹ ہے جس نے گزشتہ ماہ 5.5 ملین لوگوں کو سہولت فراہم کی اور اس طرح کا واقعہ بہت کم ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ یہ شخص جہاز کے انجن تک کیسے پہنچا اور کس طرح اندر گرا۔

مزید خبریں :