اچھی قسمت کیلئے مسافر نے جہاز کے انجن میں سکے ڈال دیے، پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار

مسافر کے بیان کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاز کے انجینئر نے انجن کی تلاشی لی اور انجن سے سکے نکالے/ فائل فوٹو
مسافر کے بیان کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاز کے انجینئر نے انجن کی تلاشی لی اور انجن سے سکے نکالے/ فائل فوٹو

چین کی ائیر لائن میں سوار  ہونے والے مسافر نے انجن میں سکے ڈال دیے جس کے باعث پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار  رہی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر سانیا سے بیجنگ جانے والی ایک پرواز کے ساتھ پیش آیا جہاں ایک مسافر کی غفلت کے باعث کئی انسانی جانوں کا نقصان اٹھانا پڑ سکتا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جہاز  میں سوار ہونے والے مسافر کی جانب سے جہاز کے انجن میں سکے ڈالے گئے جس پر انتظامیہ کی جانب سے مسافر سے ایسا کرنے کی وجہ پوچھی، تو بہت زور دینے کے بعد مسافر نے بتایا کہ اس نے جہاز کے انجن میں 3 سے 5 سکے ڈالے اور ایسا اس نے خوش قسمتی کیلئے کیا تھا۔

مسافر کے بیان کے بعد انتظامیہ فوری حرکت میں آئی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جہاز کے انجینئرز نے انجن کی تلاشی لی اور انجن سے سکے نکالے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کے اس عمل کی وجہ سے پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ائیر لائن کی جانب سے اپنے سوشل اکاؤنٹ کے ذریعے اس واقعے کو بتاتے ہوئے مسافروں کو ایسا نہ کرنے کی ہدایت کی گئی اور ساتھ ہی سخت قانونی کارروائی سے متعلق بھی خبردار کیا۔ 

مزید خبریں :