04 فروری ، 2013
ممبئی…بھارتی اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا کے لیے تعلیم ترک کر دینا ان کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ 16 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں اینٹری لینے والی کاجول شہرت سے ایسی متاثر ہوئیں کہ انہوں نے تعلیم ترک کرتے ہوئے ایکٹنگ کو ہی اپنی توجہ کا مرکز بنا لیا۔ لیکن 1992 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والی کاجول کا کہنا ہے کہ اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ انہوں نے ایسا کر کے اچھا نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو کبھی اپنی غلطی دہرانے نہیں دیں گی اور اگر انہیں فلمی دنیا کا حصہ بننا ہو تب بھی تعلیم کو ترجیح دینی ہو گی۔ کاجول کے مطابق وہ سب ہی بچوں کو یہ بتانا چاہتی ہیں کہ تعلیم وہ واحد چیز ہے جو کسی سے کوئی نہیں چھیں سکتااور اس کی اہمیت کا اندازہ انہیں روزانہ ہوتا ہے۔