کھیل
05 فروری ، 2013

وومنز ورلڈ کپ:جنوبی افریقا کا پاکستان کو 208 رنز کا ہدف

وومنز ورلڈ کپ:جنوبی افریقا کا پاکستان کو 208 رنز کا ہدف

کٹک …آئی سی سی وو منزورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لئے 208رنز کا ہدف دیا ہے۔مریزین کیپ نے ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔کٹک میں جاری میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،ایک موقع پر جنوبی افریقا کی 79 رنز پر پانچ وکٹ گرچکی تھیں لیکن ساتویں وکٹ پر مریزین کیپ اور وین نیکرک نے ناقابل شکست 128،رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی ، کیپ نے ناقابل شکست 102 جبکہ وین نیکرک 55 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔قنیطہ جلیل اور اسماویہ اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :