04 جون ، 2024
قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑا گیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ٹیکس فراڈ میں ملوث نیٹ ورک حیدر آباد اور کراچی سے پکڑا گیا اور ڈائریکٹوریٹس جنرل آئی اینڈ آئی اور آئی آر حیدر آباد اور کراچی نے کارروائی کی۔
ایف بی آر نے بتایاکہ ایک کمپنی پر 10ارب، دوسری پر 11ارب69 کروڑ روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کیے گئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جعلی کمپنیاں اور جعلی انوائسز بنانے میں منظم گروپوں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ نے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں فراڈ ہونے کی تصدیق کی۔
ایف بی آر کے مطابق جعلسازوں کے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے گی۔