کاروبار
05 فروری ، 2013

سندھ میں بدھ اور جمعہ کو سی این جی بند رہے گی،سوئی سدرن

سندھ میں بدھ اور جمعہ کو سی این جی بند رہے گی،سوئی سدرن

کراچی …رواں ہفتے بھی سندھ میں دو غیر متواتر دن سی این جی کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کے مطابق سندھ میں سی این جی بدھ کی صبح آٹھ بجے سے 24 گھنٹے کیلیے بند ہو گی۔کمپنی اعلامیے کے مطابق سی این جی کی دوسری بندش جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتے کی صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹے کیلیے ہو گی۔ اعلامیے کے مطابق جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے جمعہ صبح آٹھ بجے تک سی این جی صارفین کو زائد گیس ملے گی۔

مزید خبریں :