Time 07 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: شہری کو لٹتا دیکھ کر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار

کراچی: شہری کو لٹتا دیکھ کر نامعلوم شخص کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کرنے والے کو تلاش نہ کیا جاسکاہے : پولیس/فوٹوفائل 

کراچی  میں شہری کولٹتا دیکھ کر نامعلوم شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار  ہوگیا۔

 فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد انڈرپاس میں  پیش آیا جہاں ڈاکو ایک شہری کو لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نامعلوم شخص  نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو  موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم شہری کی فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری بھی زخمی ہوئے جبکہ فائرنگ کرنے والے کو تلاش نہ کیا جا سکا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک  نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :