06 فروری ، 2013
لندن…برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ناک کو دنیا کی حسین ترین ناک قرار دے دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے ایک کاسمیٹک سرجری پرووائڈر کی جانب سے دنیاکی سب سے خوبصورت ناک کے بارے میں سروے کرایاگیا، جس کے نتائج کے مطابق مستقبل کی برطانوی ملکہ کیٹ مڈلٹن کی ناک کو دنیا کی حسین ترین ناک قراردیاگیا، جس کے بعد ان کی ستواں ناک اوراونچی ہوگئی ہے کیونکہ اس سے پہلے شہزادی کیٹ کے قدرتی حْسن وخوبصورتی، چمکتے بالوں، گھنی پلکوں اور چہرے کے نقوش کوانتہائی دلکش قراردیاجاچکاہے۔