Time 08 جون ، 2024
کاروبار

بجٹ کو آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں: وزیر مملکت

بجٹ کو  آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں: وزیر مملکت
اسٹاک مارکیٹ میں بعض سٹے باز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، امید ہے مانیٹری پالیسی نرم ہوگی: علی پرویز ملک/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک  نے کہا ہےکہ بجٹ کو آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ ہفتے بجٹ پیش کرنے کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس سیکٹر پر کتنا ٹیکس ہوگا ابھی اس پر تبصرہ قبل از وقت ہوگا تاہم بجٹ کو آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کر رہے ہیں، بجٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بعض سٹے باز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، امید ہے مانیٹری پالیسی نرم ہوگی۔


مزید خبریں :