17 جنوری ، 2012
لاہور…سیکرٹری صحت پنجاب جہانزیب خاں نے کہا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی فارمیسی سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات معائنے کے لیے بھی دی گئی ہیں اگر ادویات میں خرابی پائی گئی تو ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔لاہور میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ سال دو سو کے قریب پولیو کیس سامنے آنا تشویشناک ہے۔ اس سے حوالے سے حکمت عملی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول قوانین 30 نومبر 2012 تک نافذ رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کہ گذشتہ دنوں سامنے آنے والی پراسرار بیمار ی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 8 ادویات کے استعمال سے روک دیا ہے۔