06 فروری ، 2013
پشاور…پشاورمیں مسلسل چار روز کی بارش کے بعدسردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، سردی بڑھنے سے دمہ کے مریضوں کے تکلیف بھی بڑھ گئی ہے۔ ماہر امرض سینہ پر وفیسر ڈاکٹر مختار زمان نے جیو نیوز کو بتا یا کہ موسم سرما میں ٹھنڈی ہوائیں سانس کی تکلیف کا سبب بنتی ہیں۔ سرد موسم میں سینے کے انفیکشن، کھانسی اور دمے کی بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دمے کے مریضوں کو عموماً نزلہ، زکام اور پھر کھانسی کی شکایت ہوتی ہے ، یہ کھانسی رات کو شدت اختیار کرلیتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مردوں کی نسبت خواتین میں اس مرض کی شرح زیادہ ہے۔