06 فروری ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کا اجلاس اس وقت شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہو گیا جب ن لیگ کے سینیٹر مشاہدللہ نے ریمارکس دیئے کہ بینظیربھٹوکی شہادت کے وقت جعلی وزراغائب تھے ،اسپتال میں نوازشریف اورمسلم لیگ ن کے کارکن موجود تھے۔مشاہدللہ کے ریمارکس کے بعد سینیٹ میں ہنگامہ آرائی عروج پر پہنچ گئی۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر اسلام الدین شیخ نے اس موقع پر کہا کہ مشاہداللہ اپنابیان واپس لیں،تاہم مشاہدللہ نے مزید ریمارکس دئے کہ پیپلزپارٹی نے خون سے بیوفائی کی جس کے بعد صورت حال قابو سے باہر ہو گئی اور شدیدہنگامہ ہوا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کااس موقع کہنا ہے تھا کہ مسلم لیگ(ن)نے مکہ مدینہ جاکرقربانیاں دیں۔ذرائع کے مطابق ایوان میں ایک وقت میں کئی ارکان بول رہے ہیں۔