06 فروری ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان اسٹیٹ آئل میں بھرتیوں میں صوبائی کوٹہ کی خلاف ورزیوں پرتحفظات کااظہارکرتے ہوئے کوٹے پربھرتی کیئے جانیوالے ملازمیں کی تفصیلی رپورٹ ایک ماہ میں طلب کرلی ہے۔ زاہدخان نے اپنی صدارت میں ہونیوالے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں اعتراض اٹھایا کہ پی ایس اومیں بھرتی کیلئے کوٹے کے تحت خیبر پختونخوا کے ملازمین کی تعداد کم ہے ، ایم ڈی پی ایس او نے یقین دہانی کرائی کہ ادارے میں بھرتیوں کے معاملے پر صوبائی کوٹے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔