کاروبار
06 فروری ، 2013

کسٹم حکام کی ملی بھگت سے پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں،منیر بانا

کراچی…چیئرمین آل پاکستان آٹو پارٹس مینوفیکچرز ایسویشن منیر بانا کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام کی ملی بھگت سے پابندی کے باوجود گزشتہ دو ماہ میں پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔منیر بانا کا کہنا ہے کہ وزرات تجارت نے پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی مدت کو تین سال تک محددو کر دیا ،مگر اس کے باوجود گاڑیوں کی درآمد کے دستاویزات میں پرانی تاریخیں ڈال کر پانچ سال پرانی گاڑیاں درآمد کی گئیں۔پرانی گاڑیوں کی درآمد سے مقامی آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں کے اسمبلی پلانٹس اپنی پوری پیداواری صلاحیت پر کام نہیں کر پارہے۔انھوں نے کسٹم حکام پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کرائیں۔

مزید خبریں :