کاروبار
06 فروری ، 2013

جرمن پاکستان بزنس فورم کا اجلاس ملتوی

جرمن پاکستان بزنس فورم کا اجلاس ملتوی

کراچی … جون میں ہونے والا جرمن پاکستان بزنس فورم کا اجلاس ملتوی کردیا گیا، کراچی میں تعینات جرمنی کے کونسل جنرل ڈاکٹر ٹلو کلنر کا کہنا ہے کہ انتخابات کی وجہ سے اجلاس سال کے آخر میں منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ٹلو کلنر نے یہ بات کراچی اسٹاک ایکسچینج کے دورے کے موقع پر کہی۔ جرمن کونسلر کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال پر جرمن کمپنیاں بھی نظررکھے ہوئے ہیں، امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد ملک میں استحکام آئے گا، مزید سرمایہ کاری کیلئے جرمن کمپنیاں بھی پاکستان میں استحکام کا انتظار کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر ٹلو کلنر کا کہنا تھا کہ پاکستان جرمن بزنس فورم کے تحت سرمایہ کاری سے متعلق کانفرنس رواں سال جون میں ہونا تھی، لیکن ملک میں عام انتخابات کو دیکھتے ہوئے اسے ملتوی کردیا گیا ہے، اب یہ کانفرس رواں سال کے آخر میں ہوگی ۔

مزید خبریں :