Time 22 جون ، 2024
جرائم

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 22 دہشتگرد گرفتار
مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب اور بہاول نگر سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں: سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی)  پنجاب نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرکے  22 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  مظفرگڑھ، اٹک، ننکانہ صاحب اور بہاول نگر  سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں کی گئیں جن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 اور القاعدہ کا ایک دہشتگرد گرفتار کیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کا بتانا ہے  کہ مجموعی طور پر 22 دہشتگرد گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگردمختلف مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مزید خبریں :