Time 22 جون ، 2024
جرائم

لاہور میں مبینہ طور پر شہری کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے ہتھیالیے گئے

لاہور کے علاقے نصیرآباد میں 7 افراد نےایک شہری کومبینہ طور پر اغوا کر کے 4 کروڑ سے زائدکی رقم ہتھیا لی۔

ایف آئی آرکے مطابق7افراد نے عدنان نامی شہری کونصیر آباد کے علاقے سے اغوا کر کے مختلف اے ٹی ایم کارڈز سے بھاری رقوم نکلوا لیں اور اسٹامپ پیپرز پر زبردستی دستخط کرا لیے۔

ملزمان نے عدنان سے خالی چیکس اورسادہ کاغذات پر دستخط بھی کروائے اور انگوٹھے بھی لگوائے۔ ملرمان نے عدنان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون،10ہزار روپے نقدی اور بیگ بھی چھین لیا۔

پولیس نے عدنان کی مدعیت میں 2 نامزد سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :