07 فروری ، 2013
لاہور … لاہور ہائیکورٹ نے وہاڑی کے صوبائی حلقہ پی پی 239 میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر صوبائی الیکشن کمشنر کو کل طلب کر لیا۔ درخواست گزار محمد اشفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی کہ اسمبلی مدت پوری ہونے سے قبل مقررہ میعاد کے اندر ضمنی الیکشن نہیں ہوسکتا، لہٰذا وہاڑی میں 18 فروری کو ہونے والا ضمنی الیکشن روکا جائے۔ عدالت نے ضمنی الیکشن روکنے کی استدعا مسترد کردی اور کل صوبائی الیکشن کمشنر کو طلب کر لیا۔