07 فروری ، 2013
اسلام آباد … سپریم کورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں تجاوزات ختم کر کے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایگرو فارم میں غیر قانونی تعمیرات کے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے غلام مرتضیٰ ملک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد خوبصورت شہر ہوتا تھا، اب جگہ جگہ تجاوزات ہیں، اب بارش سے راستے بلاک ہوجاتے ہیں اور سی ڈی اے کو نظر نہیں آتا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایک ماہ میں تجاوزات ختم کرکے 7 مارچ تک رپورٹ جمع کرائیں۔