27 فروری ، 2012
روم …کہتے ہیں قسمت ہر وقت مہربان نہیں ہو تی، کچھ ایسا ہی اٹلی میں چورو کے ساتھ ہوا ، جہاں چوروں کا ایک گروپ روم کے ایک بنک سے ATMمشین نکالنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن باہر نکلتے ہی ان کے انتظار میں کھڑی پولیس نے انھیں خوش آمدید کہتے ہو ئے گرفتار کر لیا۔یہ چور اسلحے کے زور پر ATM مشین کو گھسیٹتے ہو ئے بینک سے باہر نکا لنے کے بعد جس میں 30ہزار پونڈ سے زائد رقم موجود تھی ، وین میں رکھنے کی تیاری کر رہے تھے کہ باہر کھڑی پولیس نے ان کے گرد گھیرا تنگ کر کے جائے وقوعہ پر ہی اس کارروائی کو ناکام بنادیا اور چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ بینک کے باہر کھڑی اس گروپ کی چوری کی گئی وین نے پولیس کا کام آسان کر دیا اور بغیر کسی تفتیش اور جدوجہد کے یہ چور قانون کی گرفت میں آگئے۔