Time 08 جولائی ، 2024
پاکستان

کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے: طاہر محمود اشرفی

کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے: طاہر محمود اشرفی
عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں: چیئرمین پاکستان علما کونسل/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں اور کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے۔

اتحاد ملت اسلامیہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود، فرید احمد پراچہ، علامہ ابستام الٰہی ظہیر، مولانا الیاس چنیوٹی، محمد احمد لدھیانوی، مولانا امجد خان، مولانا اللہ وسایا اور عبداللہ گل نے خطاب کیا۔ 

 آل پارٹیز کانفرنس سے  خطاب میں طاہر محمود نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں لیکن ہم نے کبھی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس ملک کے قانون اور آئین کو سپریم سمجھتے ہیں لیکن کسی بے گناہ کا قتل جائز نہیں سمجھتے، قانون ہے تو پھر اس قانون کی پاسداری بھی ہونی چاہیے۔

کانفرنس سے خطاب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ سپریم کورٹ اپنا محفوظ فیصلہ سنائے۔

دوسری جانب  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عقیدہ ختم نبوت کے قانون پر دستخط کیے۔ 

مزید خبریں :