Time 08 جولائی ، 2024
کھیل

مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے—فوٹو: فائل

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے انگلینڈ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

مشتاق احمد 2 روز قبل انگلینڈ پہنچے اور گزشتہ روز کوچنگ کا آغاز کیا، ان کو انگلینڈ کے انڈر 19 کوچنگ پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نوجوان بولرز کے ساتھ انگلینڈ ٹیم کے بولروں کے ساتھ بھی کام کریں گے، وہ ماضی میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالنے پر پُرجوش ہوں، اب نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریحان احمد سمیت انگلینڈ کے دیگر بولروں کے ساتھ بھی کام کروں گا۔

مزید خبریں :