09 جولائی ، 2024
کراچی: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے اور 40 پیسے رہی۔
انٹربینک میں آج ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے اور 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے سے 281 روپےکا ہے۔