10 جولائی ، 2024
بالی وڈ کی مشہور و کامیاب اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد فلموں سے زبردست کمائی ہوئی جو بالی وڈ کے کنگ خان کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم کالکی 2898 ای ڈی بھارتی باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے جس کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم مزید کچھ دن اور کمائی کرے گی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ فلم عالمی سطح پر 1000 کروڑ کلب میں داخل ہونے کے لیے تیار ہے جب کہ ڈومیسٹک مارکیٹ میں یہ فلم 500 کروڑ کی نیٹ کلیکشن(net collection) کو عبور کر چکی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم سے دیپیکا کی کمائی میں اضافہ ہوا ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ وہ کمائی میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے میں بس 41 کروڑ کی دوری پر ہیں۔
کورونا کے بعد شاہ رخ خان کی کمائی کتنی ہے؟
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ کورونا کے بعد فلم پٹھان، جوان اور ڈنکی سے شاہ رخ خان کی ڈومیسٹک کلیکشن 1415.64 کروڑ رہی جس نے شاہ رخ خان کو کورونا کے بعد سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے بھارتی اداکار میں شامل کیا۔
اسی کے ساتھ ہی دیپیکا کی موجودہ ڈومیسٹک کلیکشن 1374.65 کروڑ ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ دیپیکا مزید 2 سے 3 دنوں میں اپنی فلم کلکی کی کمائی سے شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔