Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

حادثےکے 11گھنٹے بعد پشاور ایئرپورٹ کا رن وے کلیئرکردیا گیا

حادثےکے 11گھنٹے بعد پشاور ایئرپورٹ کا رن وے کلیئرکردیا گیا
فوٹو: فائل

سعودی دارالحکومت ریاض سے پشاور  پہنچے غیرملکی طیارے میں آتشزدگی کے باعث بند پشاور ائیرپورٹ کا رن وے 11 گھنٹے بعد رات گئے بحال کردیا گیا۔

حادثے کے باعث پی آئی اے کے دو طیارے 12 گھنٹے تک پشاور ائیرپورٹ پر پھنسے رہے جبکہ کئی پروازیں منسوخ اور کئی پروازوں کو متبادل ائیرپورٹ اتارا گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیرملکی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 792 کی پشاور میں لینڈنگ کے دوران آتشزدگی سے ائیربس اے 330 طیارے کے لینڈنگ گیئر کو شدید نقصان پہنچا۔

حادثے سے قبل پشاور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے دو ائیر بس اے 320 طیارے موجود تھے۔ جن میں سے طیارہ پرواز پی کے 284 کے طور پر دبئی جبکہ دوسرا پرواز پی کے 218 کے طور پر ابوظبی سے پشاور پہنچا تھا۔

دونوں طیارے پشاور سے ابوظبی اور دوحہ کی پروازوں کے لیے روانہ ہونے تھے مگر حادثے کے باعث رن وے بند ہوا تو دونوں پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

ائیر ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) کی ٹیم کے معائنے کے بعد طیارے کو رات 8 بجے رن وے کے قریب سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد جدہ سے پرواز ای آر 852 کو پشاور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

قبل ازیں حادثے کے باعث پشاور کے لیے کراچی سے پرواز ایف جے 865، بحرین سے پرواز جی ایف 786 اور یہ پروازیں وہیں سے آپریٹ کی گئیں۔ کراچی سے پرواز ای ار 554، جی ایف 787، ایس وی 793 کو منسوخ کردیا گیا۔

مزید خبریں :