Time 14 جولائی ، 2024
کھیل

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی بہنوں نے 5 ،5 گولڈ میڈل جیت لیے

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی بہنوں نے 5 ،5 گولڈ میڈل جیت لیے
فوٹو: جیو نیوز

ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4،4 گولڈ میڈل جیتنے والی 3 پاکستانی بہنوں نے ایک ،ایک گولڈ میڈل اور اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ میں ویرونیکا سہیل ، سیبل سہیل اور ٹوئنکل سہیل نے ایکوئپڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیتے۔

تینوں بہنوں نے اپنی اپنی ویٹ کیٹیگری 57 ، 52 اور 84 کے جی کلاس میں اوور آل میں گولڈ میڈلز جیتے جس کے بعد چیمپئن شپ میں تینوں بہنوں کے گولڈ میڈل کی تعداد 5،5 ہوگئی ہے۔

پاور لفٹنگ کلاسیک میں تینوں بہنوں نے چار چار گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

مزید خبریں :