27 فروری ، 2012
لاہور … لاہور میں ڈینگی بخار کے مشتبہ کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے کے مختلف اضلاع میں وائرس کی روک تھام کیلئے کام تیز کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کی جانب سے میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈینگی کے مشتبہ کیسز سامنے ضرور آئے ہیں لیکن ان کی تصدیق کیلئے این ایس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیتے ہوئے یہ ٹیسٹ ماہرین کی ٹیم کو بھیج دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت صوبے کے 11 اضلاع میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، مانیٹرنگ ٹیمیں بھی اقدامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔