Time 14 جولائی ، 2024
پاکستان

فلسطین سے متعلق مطالبات کی منظوری کیلئے ٹی ایل پی کا فیض آباد پر دھرنا جاری

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا اسلام آباد اور راولپنڈی کے سنگم فیض آباد کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ 

تحریک لبیک کا کہنا ہے کہ فلسطین سے متعلق مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے کے باعث جڑواں شہروں کے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک نےگزشتہ روز سے دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث ایکسپریس وے، مری روڈ، آئی ایٹ ڈبل روڑ  سمیت متعدد سڑکیں بند ہیں۔

مختلف شاہراہوں کی بندش سے متبادل راستوں پر ٹریفک کے رش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

دھرنا ختم کرنے کے لیے تحریک لبیک اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہونے یا نہ ہونے کے  حوالے سے انتظامیہ کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔ 

دھرنے کے شرکا نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے، ٹی ایل پی سربراہ حافظ سعد رضوی نے مطالبہ کیا ہےکہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے اور نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :