11 فروری ، 2013
روم…اٹلی میں ہونے والی کینو کی تاریخی لڑائی میں سیکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی ۔کینووٴں کی یہ جنگ ہر سا ل ہوتی ہے، جنگ کے کارنیوال میں لوگ بھی مخصوص لباس پہن کر شرکت کرتے ہیں۔اس میں خواتین بھی پورے جوش و خروش سے شرکت کرتی ہیں۔ کینووٴں کی جنگ کے لیے 500 ٹن کینو سسلی سے منگوائے جاتے ہیں۔ اس سال بھی جنگ کے دوران کچھ لوگوں کو معمولی چوٹیں آئیں ۔یہ میلہ 1930 میں شروع ہوا تھا۔