11 فروری ، 2013
لاہور … لاہور میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں پاکستان اے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ پاکستان اے نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور 122رنز پر پوری ٹیم کو میدان سے باہر بھیج دیا،شاہد آفریدی، وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر نے 3، 3 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا۔ جواب میں پاکستان اے نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں 2 وکٹوں پر ہی حاصل کرلیا، عمر اکمل نے 30 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔