Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

بی آر ٹی ترقیاتی کام کے باعث صفورا سے سمامہ تک یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند

بی آر ٹی ترقیاتی کام کے باعث صفورا سے سمامہ تک یونیورسٹی روڈ کے دونوں ٹریک بند
ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ 26 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جو ملیر ہالٹ سے شروع ہوکر نمائش چورنگی تک جائیگا/ فائل فوٹو

کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن کے ترقیاتی کام کے باعث صفورا سے سمامہ تک مین یونیورسٹی روڈ کےدونوں ٹریک بند کر دیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نیپا سےٹریفک ڈاؤ ٹرننگ اور سچل کے راستے صفورا بھیجا جارہا ہے جب کہ صفورا سےٹریفک جوہر چورنگی اور سمامہ سے نیپا بھیجاجارہاہے۔

چند دن قبل اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا تھا کہ ریڈ لائن بس کے ملیر ہالٹ سے موسمیات روٹ ون اور موسمیات سے نمائش روٹ 2  پر کام جاری ہے، روٹ ون کا کام  مارچ 2026 اور روٹ 2 کا کام جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ 

یاد رہے کہ ریڈ لائن بی آر ٹی پروجیکٹ 26 کلومیٹر طویل روٹ پر مشتمل ہے جو ملیر ہالٹ سے شروع ہوکر نمائش چورنگی تک جائیگا جب کہ اس منصوبے کا آغاز 2022 میں ہوا تھا۔ 


مزید خبریں :