28 فروری ، 2012
بیجنگ… چین میں سالانہ ڈریگن بوٹ ریس کا پہلا ایونٹ ہینن میں ہو ا جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس مشہور ریس کا انعقاد ہر سال فروری کے مہینے میں کیا جاتا ہے۔اس بار مردوں کی بارہ اور خواتین کی چار ٹیموں نے حصہ لیا۔اس دلچسپ ریس میں ہر کسی نے جیت حاصل کرنے کے لیے بھرپور محنت کی۔اور خواتین کے مقابلے میں صوبے جیانگ زے اور مردوں کے مقابلے میں صوبے گوانگ ڈونگ کی ٹیم نے بازی مار لی۔ریس کے مزید نو ایونٹس کا انعقاد چین کے مختلف صوبوں میں کیا جائے گا۔