31 جولائی ، 2024
غزہ میں گزشتہ سال 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں مقیم اسماعیل ہنیہ کے خاندان کےکئی افراد کو اسرائیل نشانہ بنا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، حازم، عامر اور محمد اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے جب کہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ کی 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2024 میں اسرائیلی فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوئے۔
حماس کے مطابق7 اکتوبرسےاب تک ہنیہ خاندان کے60 سے زائد افراد شہید ہو چکے۔