Time 05 اگست ، 2024
کھیل

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ،کراچی یونائیٹڈ اور کراچی سٹی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ،کراچی یونائیٹڈ اور کراچی سٹی  سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فوٹو: جیو نیوز

اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 میں گروپ اے سے کراچی یونائیٹڈ جب کہ گروپ بی سے کراچی سٹی نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

دن کے پہلے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے ہائی لینڈرز کو 0-2سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

کراچی یونائیٹڈ کی جانب سے عمارہ اور سارہ نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

 دوسرے میچ میں کراچی سٹی ایف سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لیگیسی ڈبلیو ایف سی کو 0-3سے شکست دی۔

نادیہ خان دو گول کے ساتھ پلیئر آف دی میچ قرار پائیں جب کہ سوہا نے ایک گول کیا۔

مزید خبریں :