Time 08 اگست ، 2024
جرائم

گجرات: شقی القلب باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا

گجرات: شقی القلب باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا
بچی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ شوہر نے بیٹا نہ ہونے پربیٹی کو نہر میں پھینکا،فوٹو: فائل

گجرات میں شقی القلب باپ نے بیٹا نہ ہونے پر 3 ماہ کی بیٹی کو نہر میں  پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ گاؤں کھوکھرا میں پیش آیا جہاں باپ نے 3 ماہ کی بیٹی کو نہر میں پھینک دیا۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا ہےکہ شوہر نے بیٹا نہ ہونے پربیٹی کو نہر میں پھینکا۔

پولیس نے بچی کو نہر میں پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :