پاکستان

امریکا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے 486 میٹرک ٹن خوراک پاکستان کے حوالے کردی

امریکا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے 486 میٹرک ٹن خوراک پاکستان کے حوالے کردی
فوٹو: اسکرین گریب

امریکی حکومت کی جانب سے سندھ اور بلوچستان میں غذائی قلت کے شکار بچوں کیلئے تیار شدہ 486 میٹرک ٹن خوراک یونیسیف پاکستان کے حوالے کردی گئی۔

 پورٹ قاسم میں ہونے والی تقریب میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت یونیسیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر عبد اللہ فاضل بھی موجود تھے۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب پاکستان اور امریکا کی دوستی کا ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان میں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں، اس کے سدباب کے لیے یونیسیف نے بھرپور تعاون کیا ہے۔

تقریب میں امریکی قونصل جنرل کانراڈ ٹربل اور وزیر صحت عذرا پیچوہو بھی موجود تھیں۔

مزید خبریں :