14 فروری ، 2013
اسلام آباد…پاکستان میں ماہ جنوری میں خسرہ سے 154 بچے ہلاک ہو ئے ۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس سال جنوری میں پاکستان میں خسرہ سے 154 بچے ہلاک ہوئے،سندھ میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی ۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں خسرہ کی وبا ء پر جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال ملک بھر میں 4 ہزار 70 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ، اور یہ صورت حال تشویش ناک ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں خسرہ سے 93 بچے ، بلوچستان میں 39 ،خیبر پختونخوا میں 12 ، پنجاب میں 8 ، فاٹا اور اسلام آباد میں ایک ایک بچے کی ہلاکت ہوئی۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سندھ میں 1 ہزار 786 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی ۔ بلوچستان میں 814 بچوں ، پنجاب میں 787،خیبر پختونخوا میں 440 ، فاٹا میں 106 ، اسلام آباد میں 35 ، جب کہ گلگت بلتستان میں 12 بچوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی۔