Time 21 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

ہانگ کانگ میں معمر ترین پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیدیا

ہانگ کانگ میں معمر ترین پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیدیا
پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 19 سال کی عمر میں ہوئی ہے: چڑیا گھر انتظامیہ/ فوٹو اوشین پارک ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کے چڑیا گھر میں  پانڈا جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد پہلی بار دنیا کی معمر ترین ماں بن گئی۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کے اوشین پارک میں یانگ یانگ نامی ایک پانڈا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ پانڈا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش 19 سال کی عمر میں ہوئی ہے جس میں اس نے ایک نر اور ایک مادہ بچے کو جنم دیا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق پانڈے 4 اور 7 سال کی عمر کے درمیان افزائش نسل کو پہنچ جاتے ہیں اور بڑی عمر میں پہنچنے کے بعد ان میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوجاتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پانڈا اور بچوں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جارہا ہے جب کہ پیدا ہونے والی مادہ پانڈا تھوڑی کمزور ہے، جسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

انتظامیہ نے کہا کہ وہ جلد چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے سیاحوں کیلئے بچوں کی نمائش کریں گے۔

مزید خبریں :