Time 24 اگست ، 2024
کھیل

پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا، نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ میں کنڈیشنز سے مایوس

پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا، نسیم شاہ پنڈی ٹیسٹ میں کنڈیشنز سے مایوس
ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے، نسیم شاہ، فوٹو:پی سی بی

راولپنڈی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہےکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی پچ بنانےکی پوری کوشش کی ہوگی، شایدگرمی کی وجہ سے پچ ویسی نہیں بن پائی جیسا سوچا تھا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ہوم ایڈوانٹیج کا سوچنا پڑے گا اگر رزلٹ اپنے حق میں لانا ہے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ  پاکستانی بولرز نے ویسی پرفارمنس نہیں دی جو امید کی جا رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ فاسٹ بولرز کو پچ سے مدد ملےگی، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ جانےکا مطلب فاسٹ بولرز سے ٹیسٹ میچ جیتنا ہے، پچ پر گھانس ہے،مشکل ہے اسپنرز کو مدد ملے، پچ کے اطراف میں گھانس تھی، ریورس سوینگ کرنا بھی ایسی کنڈیشنر میں مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلا ہوں، ردھم میں آنے کے لیے وقت لگتا ہے، اچھی فیلڈنگ کرنےکی کوشش کی،فیلڈنگ میں غلطی ہوجاتی ہے۔


مزید خبریں :