Time 25 اگست ، 2024
پاکستان

گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا

گورنر کے پی نے فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دیدیا
پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں: گورنر فیصل کریم کنڈی۔ فوٹو فائل

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دے دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔

گورنرخیبرپختونخوا نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے، آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی تھی اور ملاقات میں آئندہ ہفتے حکومت کی طرف کی جانے والی متوقع قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ 


مزید خبریں :