Time 25 اگست ، 2024
پاکستان

ایران جانے والے زائرین کیلئے ٹور آپریٹرز کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

ایران جانے والے زائرین کیلئے ٹور آپریٹرز کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں
ڈپٹی کمشنر گوادر نے ایکشن لیتے ہوئے بوگس بسوں اور ڈرائیورز کی گوادر میں انٹری پر پابندی لگا دی۔ فوٹو فائل

ایران جانے والے زائرین کے لیے ٹور آپریٹرز کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر گوادر  اورنگزیب بادینی نے ٹور آپریٹرز کی بے ضابطگیوں پر ایکشن لیتے ہوئے بوگس بسوں اور ڈرائیورز کی گوادر میں انٹری پر پابندی لگا دی۔

ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستانی زائرین کی بڑی تعداد کو زیارت کے لیے اجازت نامے جاری کیے تھے لیکن ملکی ٹور آپریٹرز نے نظم و ضبط کا خیال نہیں رکھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹور آپریٹرز نے گاڑیوں کے نمبرز اور ڈرائیوروں کے نام غلط فراہم کیے تھے، ان بے ضابطگیوں کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ ایران میں زائرین کی بس کو چند روز قبل حادثہ پیش آیا تھا، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 51 افراد سوار تھے، 28 زائرین جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے تھے، زائرین میں سے زیادہ تر کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔


مزید خبریں :