Time 25 اگست ، 2024
کھیل

وقاریونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کٹھائی میں پڑگئی

وقاریونس کی پی سی بی میں بطور ایڈوائزر تقرری کٹھائی میں پڑگئی
ایڈوائزرکرکٹ افیئرکی فوری تقرری عارضی طور پر روکے جانے کا امکان ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کے عہدے پر مستقل تقرری کا فیصلہ نہ ہوسکا اور وقار یونس کی تقرری بھی کھٹائی میں پڑ گئی۔ 

پی سی بی نے اگست کے آغاز میں ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری کیلئے اشتہار جاری کیا تھا جس کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست رکھی گئی تھی۔

اس دوران عارضی طور پر وقار یونس کو عہدے پر کام کرنے کو کہا گیا تھا تاہم ان کی باضابطہ تقرری کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایڈوائزرکرکٹ افیئرکی فوری تقرری عارضی طور پر روکے جانے کا امکان ہے، وقاریونس نے ایڈوائزر کے ساتھ مینٹور کیلئے بھی درخواست جمع کرائی تھی، ایڈوائزرکرکٹ افیئرکی فوری تقرری نہ ہونے پر وقاریونس کو مینٹورکی ذمےداریاں دی جائیں گی۔

چیمپئنز ایونٹس کیلئے مینٹورزکا اعلان اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے اور پانچ مینٹورز میں سے ایک وقار یونس بھی ہو سکتےہیں۔

وقار یونس کو پہلے اس عہدے پر مستقل ذمہ داری کیلئے بھی فیورٹ سمجھا جا رہا تھا لیکن بعض معاملات کی وجہ سے اب ان کی مستقبل تقرری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

ذرائع نے بتایاکہ وقار یونس اب ایڈوائزر کے عہدے پر نہیں ہوں گے اور پی سی بی ایڈوائزر کرکٹ افیئر کی ذمہ داری کسی اور کو دے سکتا ہے۔

مزید خبریں :