Time 28 اگست ، 2024
جرائم

کراچی میں 9 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے صدر لکی اسٹار میں اتوار کے روز  9 سال کی بچی گنگا کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم 25 سالہ  وقار علی ولد  وزیر علی نے دو  روز  قبل اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر 9 سالہ بچی گنگا کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم قریب ہی واقع بس اسٹاپ کا چوکیدار تھا، اس نےگنگا کو دکان میں بلایا  جہاں  اس نے ساتھیوں سمیت بچی کو  زیادتی کا نشانہ  بنانےکے بعد قتل کردیا۔

ملزمان نے بچی کی لاش کو  بوری میں بند کرکے  صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی میں پھینک دیا تھا۔

واقعےکا مقدمہ تھانہ صدر میں بچی کی والدہ منگتی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وقار علی نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :