Time 29 اگست ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، 3 کشمیری نوجوان شہید
فوٹو: فائل

سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں ضلع کپواڑہ میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو نوجوانوں کو ماچل علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں شہید کیا گیا جبکہ تیسرے نوجوان کو تانگڈھار کے علاقے میں اسی طرح کی ایک کارروائی میں شہید کیا گیا۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے راجوڑی اور پونچھ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں بھی شروع کر دی ہیں۔

مزید خبریں :