16 فروری ، 2013
جکارتا …انڈونیشیا میں ہونے والے فیشن ویک میں جدید ملبوسات کی کلیکشن دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔جکارتا میں ہونے والے اس ایونٹ میں چار تھیمز رکھی گئی ہیں۔ماڈلز نے نت نئے کپڑے پہن کر کیٹ واک کی۔ شوخ رنگوں کے ڈھیلے ڈھالے کرتے اور میچنگ کے اسکارف اور حجاب کو جدید تراش خراش کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شو میں شریک افراد نے جدت آمیز ملبوسات، دلکش ڈیزائن اور رنگوں کے انداز کو سراہا اور ڈیزائنروں کے ذوق کو داد دی۔