Time 31 اگست ، 2024
کھیل

’صدر 500 ڈالر، ہاکی کھلاڑی صرف 150 ڈالر ڈیلی الاؤنس کا حقدار‘، مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر اور سیکرٹری کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات سامنے آگئی۔

پی ایچ ایف رولز کے مطابق پی ایچ ایف کے صدر کو بیرون ملک روزانہ 500 جبکہ سیکرٹری کو ساڑھے 400 ڈالرز ملتے ہیں۔ موجودہ صدر ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی اور سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد پر ڈیلیز کی مد میں دو دوروں میں تقریباً  92 لاکھ 59 ہزار روپے بن گئے۔ 

ملائیشیا میں ایونٹ اور نیشنز کپ میں شرکت پر دونوں عہدیداران کے 35 دنوں کے الاؤنسز مجموعی طور پر 33 ہزار 250 ڈالرز بنے۔ 

ذرائع پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی کئی برسوں سے بنی ہوئی ہے، موجودہ انتظامیہ نے ڈیلیز کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، فیڈریشن کے عہدیداران کچھ اضافی نہیں رولز کے مطابق لے رہے ہیں۔

کھلاڑیوں کو 150 ڈالرز اور آفیشلز کو 200 ڈالرز ڈیلیز کی پالیسی ہے تاہم ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو یومیہ 20 ہزار روپے کے حساب سے الاؤنس دیا جاتا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فنڈز روکے جانے کا ہاکی فیڈریشن کا الزام مسترد کردیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف نے 27 کھلاڑیوں اور 6 آفیشلز کے دورے کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ کے ساتھ 60 ہزار ڈالرز کی اضافی رقم بھی مانگی تھی جو طے شدہ معیار سے زيادہ ہے، فنڈز کے اجرا میں تاخیر کی وجہ مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی میں تاخیر تھی۔

مزید خبریں :