Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں حق چاہیے: امیر جماعت اسلامی

بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں حق چاہیے: امیر جماعت اسلامی
ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے۔

لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبا کے اعزاز میں یوتھ ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک کے ہر تعلیمی ادارے تک منشیات پہنچ چکی ہے، ہمارے بچوں کے جسموں میں منشیات کا زہر اتارا جا رہا ہے۔

انہوں نےکہا کہ پاکستان کے حالات پڑھے لکھے جاہلوں نے خراب کیے ہیں، ہمیں اپنی طرز سیاست بدلنا ہو گی، بجلی کے بھاری بلوں پر چند روپے کی کمی خیرات ہے، ہمیں خیرات نہیں ہمارا حق چاہیے، تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں پر بھاری بھرکم ٹیکس منظور نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہر دور میں آئی پی پیز لگی ہیں، 100 میگاواٹ کے پلانٹ کو کاغذات میں 150 میگاواٹ دکھایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ قوم پرستی کی بنیاد پر لوگوں کو تقسیم کیا جاتا ہے، جماعت اسلامی اس تقسیم کو ختم کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کا ہر بچہ تعلیم کے ذریعے آگے بڑھے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔   

مزید خبریں :