28 فروری ، 2012
کوئٹہ …کوئٹہ میں نیشنل رولر سپورٹ پروگرام بلوچستا ن کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم فراہمی اور ملازمین کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاجی میں بی آر ایس پی کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اٹھاروین ترمیم کی بحالی ، ، ملازمین کی نوماہ سے تنخواہوں کی بندش سمیت دیگر مطالبات درج تھے۔ شرکاء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ بی آر یس پی کے زیر نگرانی کام کرنے والے ملازمین کی ملازمتیں ختم کرنا ہزاروں خاندان کو مارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں بے روز گار ہونا غریب آدمی کے لئے مزید مشکلات میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی آر ایس پی کے ملازمین کو نو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے ساتھ ملازمتوں کو بحال کرتے ہوئے انھیں مستقل کیا جائے۔