28 فروری ، 2012
جمرود…خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں کپڑے گودام میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔خاصہ دار فورس کے مطابق خیبر ایجنسی کے تحصیل جمرود میں غیر ملکی کپڑے کے مشہور کپڑے گودام میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ آگ کے باعث کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی تاجروں اور مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچنے پر آگ پر قابو پالیا گیا اور کروڑوں روپے کی غیر ملکی کپڑا بچا بھی لیا گیا۔